ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیمات کے احتیاطی اقدامات؛ سردی،کھانسی کی شکایت پر لازمی طور پر چھٹی دینے کی ہدایت

کرناٹک میں کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیمات کے احتیاطی اقدامات؛ سردی،کھانسی کی شکایت پر لازمی طور پر چھٹی دینے کی ہدایت

Tue, 03 Mar 2020 12:11:25    S.O. News Service

بنگلورو،3؍مارچ (ایس او نیوز) محکمہ تعلیمات نے ریاست کے تمام اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ اسکولی طلبہ کو سردی، کھانسی، زکام،نزلہ، یا بخار ہونے کی صورت میں انہیں لازمی طور پر اسکول سے چھٹی دی جائے۔ جب تک وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوجاتے ہیں انہیں کلاسز میں شریک ہونے کا موقع نہ دیا جائے۔

محکمہ تعلیمات نے ریاست میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے احتیاطی اقدامات کے طور پر یہ ہدایت جاری کی ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیمات کی طرف سے ریاست کے تمام اسکولوں کو باقاعدہ سرکیولر جاری کیاگیا ہے۔

سرکیولر میں بتایاگیا ہے کہ نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ،عملہ یا اسکول میں برسر خدمت کسی بھی فرد کو بخار یا اس طرح کی کوئی شکایت لاحق ہونے پر انہیں لازمی طور پر چھٹی دی جائے۔

مزید ہدایت دی گئی ہے کہ اسکولوں کے ہاسٹل میں قیام پذیر طلبہ یا عملہ کو اس طرح کی شکایت لاحق ہونے پر فوری طور پر ان کی طبی جانچ کرائی جائے علاج کے لئے انہیں اپنے گھروں کو روانہ کیا جائے۔


Share: